قارئین
کرام!اسلام خیر و بھلائی،تقوی وپرہیزگاری،خیر خواہی اور نفع رسانی کا دین ہے، دین
اسلام اپنے ماننے والوں کو اعمال صالحہ کا حکم دیتا ہے،برے اور گندے کاموں سے منع
کرتا ہے،اسلام مسلمانوں کو نیکی اور حسن اخلاق کی تلقین کرتا ہے، مختلف ذرائع اور
اسلوب میں مسلمانوں کو سب کے ساتھ نیکی اور حسن
اخلاق کا حکم دیتا ہے،اچھی گفتگو،اچھےاعمال،حسن اخلاق،اچھا کردار،اچھی
سوچ،اسلام کی بنیادی تعلیم ہے،بلکہ اعمال صالحہ کو ایمان کا حصہ بتاتا ہے،اپنے
ماننے والوں کی کامیابی اور حصول جنت کیلئے اعمال صالحہ کو فرض قرار دیتا ہے، بلکہ
انبیاء ورسل کو بھی اعمال صالحہ کا حکم دیا گیا ہے،انبیاء کرام کو عمل صالح کا حکم
دینا اس کی اہمیت،عظمت اور ضرورت پر سب سے بڑی دلیل ہے،اور انہیں کے واسطے سے ہی
تمام انسانوں کو بھی اس کی تلقین ہے اللہ کا ارشاد ہے: یاأَيُّهَا
الرُّسُلُ كُلُوا مِنَ الطَّيِّبَاتِ وَاعْمَلُوا صَالِحًا إِنِّي بِمَا
تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴾ [المؤمنون:
51].ترجمہ:اے پیغمبرو! حلال چیزیں کھاؤ اور نیک عمل کرو تم جو کچھ کر رہے ہو اس سے
میں بخوبی واقف ہوں۔
اسلام
کی تعلیم ہے کہ موت اور زندگی کا یہ سلسلہ اسی لئے قائم کیا گیا ہے تاکہ آزما کر دیکھا
جائے کہ کس کے اعمال سب سے بہترین ہیں،ارشاد باری تعالی ہے:الَّذِي
خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا وَهُوَ
الْعَزِيزُ الْغَفُورُ(الملك:2)
ترجمہ:جس
نے موت اور حیات کو اس لیے پیدا کیاکہ تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے کام کون
کرتا ہے، اور وه غالب (اور) بخشنے واﻻ
ہے.
قارئین
کرام:اسلام میں اعمال صالحہ(اچھی بات،اچھا کام) کا مقام بہت اونچا اور بلند ہے اسی
طرح اسے اثرات بھی بہت گہرے اور وسیع اور فوائد بھی ہمہ گیر ہیں،دنیا وآخرت کی
کامیابی بغیر اعمال صالحہ کے ممکن ہی نہیں ہے ارشاد رب العالمین ہے:يَا
أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ارْكَعُوا وَاسْجُدُوا وَاعْبُدُوا رَبَّكُمْ
وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ(22-الحج:77)ترجمہ:اے
ایمان والو! رکوع سجده کرتے رہو اور اپنے پروردگار کی عبادت میں لگے رہو اور نیک
کام کرتے رہو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ.
بلکہ
اللہ نے قسم کھا کر کہا کہ اعمال صالحہ سے دوری،انسانیت کیلئے سراپا نقصان اور
خسارہ ہے، اس ہمہ گیر نقصان سے محفوظ وہی لوگ ہیں جو اعمال صالحہ سے بھر پور زندگی
گذارتے ہیں،اسی کی تلقین کرتے ہیں اور نیکی کی راہ میں ہر تکلیف کو برداشت کرتے
ہیں لیکن نیکی سے اپنے آپ کو محروم نہیں کرتے ہیں۔ارشاد رب العالمین ہے:قرآن کریم
کی سینکڑوں آیات میں "عمل صالح" کی بار بار تلقین کی گئی ہے،کیونکہ
ایمان کا ثمرہ نیک اعمال ہی ہیں،نیک اعمال
سے خالی زندگی بے ایمانی اور گمراہی کی علامت ہے،اللہ تعالی نے جب جب اہل ایمان کا
ذکر خیر اور تعریف فرمائی ہے،توبطور علامت ان کے اعمال صالحہ ہی ذکر فرمائے ہیں
اور پھر جنت اور مغفرت کا وعدہ ربانی کا ذکر فرمایا ہے،بطور مثال قرآن کریم کی ایک
آیت پیش خدمت ہیں،تاکہ آپ یہ یقین کرلیں کہ واقعی مومن کے مومن ہونے کی دلیل ان کے
اعمال صالحہ ہی ہیں،اللہ کا فرمان ہیں:وَالْمُؤْمِنُونَ
وَالْمُؤْمِنَاتُ بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاءُ بَعْضٍ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ
وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَيُؤْتُونَ الزَّكَاةَ
وَيُطِيعُونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَئِكَ سَيَرْحَمُهُمُ اللَّهُ إِنَّ اللَّهَ
عَزِيزٌ حَكِيمٌ(9-التوبة:71)
ترجمہ:مومن
مرد وعورت آپس میں ایک دوسرے کے (مددگار ومعاون اور) دوست ہیں، وه بھلائیوں کا حکم
دیتے ہیں اور برائیوں سے روکتے ہیں، نمازوں کو پابندی سے بجا ﻻتے
ہیں زکوٰة ادا کرتے ہیں، اللہ کی اور اس کے رسول کی بات مانتے ہیں، یہی لوگ ہیں جن
پر اللہ تعالیٰ بہت جلد رحم فرمائے گا بیشک اللہ غلبے واﻻ
حکمت واﻻ
ہے۔
ذرا
غور فرمائیں!!!اللہ نے رحمت کے مستحق اہل ایمان کا ذکر فرمایا لیکن ان کے مومن
ہونے کی علامت اور پہچان کیلئے ان کے
اوصاف کا ذکر فرمایا تاکہ مدعیان ایمان اس وعدے سے الگ ہوجائیں،ان کے چھ اوصاف اور
خوبیاں بیان فرمائیں اور وضاحت فرمایا کہ مومن ایسے ہوتے ہیں،
1)آپس میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں
2)بھلائی کا حکم دیتے ہیں
3)برائی سے منع کرتے ہیں
4)نماز قائم کرتے ہیں
5)زکوة ادا کرتے ہیں
6)اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں
اس
آیت کے پہلے مخاطب صحابہ کرام ہیں گویا ان کیلئے بھی اعمال صالحہ ایمان کی پہچان
ہے،اور رضی اللہ عنہ کا خطاب عظیم اس لئے ملا کیونکہ وہ نیکیوں میں سبقت کرنے والے
تھے،آخرت کو دنیا پر ترجیح دینے والے تھے،نیکیوں سے محبت کرتے تھے،فرائض وسنن اور
نوافل کا پورا اہتمام کرتے تھے،اللہ کی رضا و خوشی اور نیکیاں پانے کیلئے اپنا سب
کچھ قربان کرنے کو تیار رہتے تھے،جیسا کہ اللہ نے صحابہ کرام کے اعمال صالحہ اور
اوصاف حمیدہ کا ذکر فرمایا اور مغفرت واجر عظیم کا وعدہ فرمایا ارشاد باری تعالی
ہے: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ وَالَّذِينَ
مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا
سُجَّدًا يَبْتَغُونَ فَضْلًا مِنَ اللَّهِ وَرِضْوَانًا سِيمَاهُمْ فِي
وُجُوهِهِمْ مِنْ أَثَرِ السُّجُودِ ترجمہ:محمد
(صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ کافروں پر سخت ہیں
آپس میں رحمدل ہیں، تو انہیں دیکھے گا کہ رکوع اور سجدے کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ کے
فضل اور رضامندی کی جستجو میں ہیں،ان کا نشان ان کے چہروں پر سجدوں کے اﺛر
سے ہے،
لیکن
افسوس!!جہالت،دنیا پرستی،ہوس پرستی اور آخرت سے غفلت کی وجہ سے ہم اعمال صالحہ سے
دور ہوگئے ہیں،ضرورت ہے کہ اعمال صالحہ کو اختیار کریں اور نیکیوں سے محبت
کریں،اور نیکیوں سے بھر پور زندگی گذاریں۔اسی میں ہماری سلامتی اور نجات ہے،پاکیزہ
زندگی اور حصول جنت کی راہ یہی ہے۔
عمل
صالح کیا ہے:ہر وہ قول و عمل جو اللہ تعالی کو پسند ہے وہ عمل صالح ہے.لیکن اس کی
قبولیت کیلئے تین شرائط کا پایا جانا ضروری ہے،
(1)ایمان (2)إخلاص،(3)اتباع رسول)
اللہ
کا فرمان ہے:وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ وَسَعَى
لَهَا سَعْيَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَئِكَ كَانَ سَعْيُهُمْ مَشْكُورًا.
ترجمہ:اور
جس کا اراده آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لئے ہونی چاہیئے، وه کرتا بھی ہو
اور وه باایمان بھی ہو، پس یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی اللہ کے ہاں پوری قدردانی کی
جائے گی (17-الإسراء:19)
عمل
صالح کی مختلف شکلیں اور قسمیں ہیں جو قرآن وسنت میں بالتفصیل بیان کی گئی ہیں،
جیسے فرائض وواجبات،سنن ومستحبات وغیرہ اس لئے ہر مسلمان کو چاہیئے کہ وہ پہلے
فرائض کو ادا کرے کیونکہ فرائض کی ادائیگی سے اللہ بہت زیادہ خوش ہوتا ہے اور اس
کے بعد اپنی استطاعت کے مطابق سنن ومستحبات اور نوافل کا اہتمام کرے.وفقنا اللہ
وایاکم لصالح الاعمال.
ہماری
زندگی پر اعمال صالحہ کے اثرات وثمرات :
نیک
اعمال سے ہماری زندگی پر بہت اچھے اور گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں،دنیاوآخرت میں
سعادت و کامیابی ملتی ہے،نیک انسان کی زندگی کے ہر پہلو پر نیکی کےاثرات پہونچتے
ہیں اور نیک انسان بے شمار فوائد حاصل کرتا ہے،ان میں سے دس بڑے اور اہم ثمرات آپ
کی خدمت میں پیش کرتا ہوں.
(1)
اللہ کی محبت حاصل ہوتی ہے:جو انسان نیکی کی راہ پر چلتا
ہے،حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرتا ہے،نیکی
سے محبت کرتا ہے،صالح انسان بن کر زندگی گذارتا
ہے،تو اللہ بھی ایسے صالح بندے سے محبت کرنے لگتے ہیں،نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا کہ اللہ تعالی نےفرمایا"مَنْ
عَادَى لِي وَلِيًّا فَقَدْ آذَنْتُهُ بِالْحَرْبِ، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ
عَبْدِي بِشَيْءٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِمَّا افْتَرَضْتُ عَلَيْهِ، وَمَا يَزَالُ
عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ"
ترجمہ:جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی اسے میری طرف سے اعلان جنگ ہے اور میرا بندہ
جن جن عبادتوں سے میرا قرب حاصل کرتا ہے اور کوئی عبادت مجھ کو اس سے زیادہ پسند
نہیں ہے جو میں نے اس پر فرض کی ہے (یعنی فرائض مجھ کو بہت پسند ہیں جیسے
نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ) اور میرا بندہ فرض ادا کرنے کے بعد نفل عبادتیں کر کے
مجھ سے اتنا نزدیک ہو جاتا ہے کہ میں اس سے محبت کرنے لگ جاتا ہوں۔ ( صحيح
البخاري/ 6502)
(2)فرشتوں اور نیک لوگوں کے دلوں میں محبت اور قبولیت ڈال دی جاتی
ہے: یہ اللہ کا وعدہ ہے ارشاد باری تعالی ہے "إِنَّ
الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمَنُ وُدًّا
(96)
ترجمہ:بے
شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انھوں نے نیک عمل کیے عنقریب ان کے لیے رحمان عظیم
محبت پیدا کر دے گا۔ اس محبت کی وضاحت کیلئے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ
حدیث پاک ملاحظہ فرمائیں"إِذَا أَحَبَّ اللَّهُ
الْعَبْدَ نَادَى جِبْرِيلَ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحْبِبْهُ
فَيُحِبُّهُ جِبْرِيلُ، فَيُنَادِي جِبْرِيلُ فِي أَهْلِ السَّمَاءِ إِنَّ اللَّهَ
يُحِبُّ فُلَانًا فَأَحِبُّوهُ فَيُحِبُّهُ أَهْلُ السَّمَاءِ، ثُمَّ يُوضَعُ لَهُ
الْقَبُولُ فِي الْأَرْضِ".
ترجمہ:
جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو جبرائیل علیہ السلام سے فرماتا ہے کہ
اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت کرتا ہے۔ تم بھی اس سے محبت رکھو، چنانچہ جبرائیل
علیہ السلام بھی اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ پھر جبرائیل علیہ السلام تمام اہل
آسمان کو پکار دیتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ فلاں شخص سے محبت رکھتا ہے۔ اس لیے تم سب
لوگ اس سے محبت رکھو، چنانچہ تمام آسمان والے اس سے محبت رکھنے لگتے ہیں۔ اس کے
بعد روئے زمین والے بھی اس کو مقبول سمجھتے ہیں.(صحيح البخاري ،3209)
(3)دنیا وآخرت کی سعادت اور پاکیزہ زندگی ،پرسکون لائف ایمان وعمل
صالح سے ہی ملتی ہے: ارشاد باری تعالی ہے:مَنْ
عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَلَنُحْيِيَنَّهُ
حَيَاةً طَيِّبَةً ۖ وَلَنَجْزِيَنَّهُمْ أَجْرَهُم بِأَحْسَنِ مَا كَانُوا
يَعْمَلُون.
َترجمہ:جو
بھی نیک عمل کرے، مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو یقینا ہم اسے ضرور زندگی بخشیں
گے، پاکیزہ زندگی اور یقینا ہم انھیں ان کا اجر ضرور بدلے میں دیں گے، ان بہترین
اعمال کے مطابق جو وہ کیا کرتے تھے۔ ( سورت النحل97)
علامہ
ابن کثیر فرماتے ہیں کہ "پاکیزہ زندگی" ہر قسم کے آرام اور راحت کو شامل
ہے.
(4)موت کے وقت فرشتے جنت میں داخلے اور رنج و غم سے نجات کی بشارت
سناتے ہیں: ارشاد باری تعالی ہے:إِنَّ
الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ
الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ
الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ
الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ۖ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنفُسُكُمْ
وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ.(سورة
فصلت 30، 31)
ترجمہ: بے
شک وہ لوگ جنھوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے، پھر خوب قائم رہے، ان پر فرشتے اترتے
ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور اس جنت کے ساتھ خوش ہو جائو جس کاتم وعدہ دیے
جاتے تھے۔ ہم تمھارے دوست ہیں دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں بھی اور تمھارے
لیے اس میں وہ کچھ ہے جو تمھارے دل چاہیں گے اور تمھارے لیے اس میں وہ کچھ ہے جو
تم مانگو گے۔ یہ بے حد بخشنے والے، نہایت مہربان کی طرف سے مہمانی ہے۔
(5)قبر کے عذاب سے نجات ملتی ہے:نیک انسان کو قبر میں آرام وسکون
ملتا ہے،گھبراہٹ اور ڈر وخوف سے حفاظت کیجاتی ہے،اور تنہائی ومصیبت سے محفوظ رہتا
ہے،اور یہ بہت بڑا انعام ہے جو صرف عمل صالح کی وجہ سے ایک نیک انسان کو ملتا ہے،
پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"إِنَّ
الْمَيِّتَ يَصِيرُ إِلَى الْقَبْرِ , فَيُجْلَسُ الرَّجُلُ الصَّالِحُ فِي
قَبْرِهِ غَيْرَ فَزِعٍ , وَلَا مَشْعُوفٍ"
ترجمہ:
مرنے
والا قبر میں جاتا ہے، نیک آدمی تو اپنی قبر میں بیٹھ جاتا ہے، نہ کوئی خوف ہوتا
ہے نہ دل پریشان ہوتا ہے.(ابن ماجه 4268)
(6)مال اور اہل وعیال کی حفاظت ہوتی ہے:موسی اور خضر علیہما
السلام ایک بستی سے گذر رہے تھے،انہیں ایک دیوار گرتی ہوئی محسوس ہوئی تو خضر علیہ
السلام نے فورا سیدھی کردی اور بعد میں
موسی علیہ السلام کو مخاطب کرکے فرمایا،آیت کریمہ یوں ہے"
وَأَمَّا الْجِدَارُ فَكَانَ لِغُلَامَيْنِ يَتِيمَيْنِ فِي الْمَدِينَةِ وَكَانَ
تَحْتَهُ كَنْزٌ لَهُمَا وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا فَأَرَادَ رَبُّكَ أَنْ
يَبْلُغَا أَشُدَّهُمَا وَيَسْتَخْرِجَا كَنْزَهُمَا رَحْمَةً مِنْ رَبِّكَ۔(سورہ
کہف/82)
ترجمہ:اور
رہ گئی دیوار تو وہ شہر میں دو یتیم لڑکوں کی تھی اور اس کے نیچے ان دونوں کے لیے
ایک خزانہ تھا اور ان کا باپ نیک تھا تو تیرے رب نے چاہا کہ وہ دونوں اپنی جوانی
کو پہنچ جائیں اور اپنا خزانہ نکال لیں، تیرے رب کی طرف سے رحمت کے لیے۔
"وَكَانَ
أَبُوهُمَا صَالِحًا"ترجمہ: "اور ان کا
باپ نیک تھا"اس آیت کی تفسیر میں عبد اللہ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ
ان کی حفاظت ان کے باپ کی نیکی کی وجہ سے کی گئی،اور ان بچوں کی نیکی کا کوئی ذکر
نہیں کیا گیا.معلوم ہوا کہ نیک انسان کے مال واولاد کی حفاظت اس کی وفات کے بعد
بھی کیجاتی ہے۔
(7)مصائب ومشکلات سے نجات ملتی ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
نے بنی اسرائیل کے تین لوگوں کا واقعہ بیان فرمایا ہے کہ تین لوگ ایک غار میں پھنس
گئے،موت کے بالکل قریب پہنچ کر یہ لوگ بچ گئے کیونکہ ہر ایک نے اپنے اپنے اعمال
صالحہ کے ذریعہ اللہ سے دعا مانگی تو اللہ نے ان کو ان کی نیکی کی وجہ سے نجات عطا
فرمائی اور غار سے نکلنے کا راستہ بنادیا(صحيح البخاري،2272)
اسی
طرح حضرت یونس علیہ السلام کو جب مچھلی نے نگل لیا اور آپ تین تاریکیوں میں گھر
گئے تو دعا فرمانے لگے "لَّا إِلَٰهَ إِلَّا
أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ(سورة
الأنبياء 87)ترجمہ:تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک ہے، بیشک میں ﻇالموں
میں ہو گیا. اللہ نے آپ نجات دی،نبوت رسالت سے سرفراز فرمایا، کیونکہ آپ صالح
انسان تھے،اللہ کا ارشاد ہے"فَلَوْلَا
أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ، لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَى يَوْمِ
يُبْعَثُون
ترجمہ:
پھر اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا، تو یقینا اس کے پیٹ
میں اس دن تک رہتا جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے۔ (سورة الصافات 143،144]
پیارے
رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی جملہ تکالیف کو دور کرنے کا علاج ربانی
تسبیح،تحمید،تہلیل،صلاة اور اللہ کی عبادت کو تجویز فرمایا گیا اللہ تعالی کا
ارشاد ہے: وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيقُ
صَدْرُكَ بِمَا يَقُولُونَ، فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِنَ
السَّاجِدِينَ،وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَقِينُ[97،98،99سورہ
الحجر)
ترجمہ:
ہمیں خوب علم ہے کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ،آپ اپنے پروردگار کی
تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجده کرنے والوں میں شامل ہو جائیں،اور اپنے رب
کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو موت آجائے۔
(8)
اللہ صالح انسان کے معاملات اور حالات کو بہترین بنادیتا
ہے:فرمان الہی ہے"وَالَّذِينَ آمَنُوا
وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَآمَنُوا بِمَا نُزِّلَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَهُوَ
الْحَقُّ مِنْ رَبِّهِمْ كَفَّرَ عَنْهُمْ سَيِّئَاتِهِمْ وَأَصْلَحَ بَالَهُمْ
(سورہ محمد،چچچچ232)
ترجمہ:اور
جو لوگ ایمان ﻻئے
اور اچھے کام کیے اور اس پر بھی ایمان ﻻئے
جو محمد ﴿صلی اللہ علیہ وسلم﴾ پر اتاری گئی ہے اور دراصل ان کے رب کی طرف سے سچا
(دین) بھی وہی ہے، اللہ نے ان کے گناه دور کر دیئے اور ان کے حال کی اصلاح کردی۔
(9)نیک اعمال کی وجہ سے اللہ تعالی بندے کو صالحین کے مبارک گروہ میں شامل کر لیتا ہے:صالحین بندوں میں شمولیت
بہت بڑا اعزاز ہے،حضرت ابراہیم،یوسف،سلیمان علیہم السلام نے اس شمولیت کیلئے خصوصی
دعائیں فرمائی ہیں،نیک عمل کے خوگر کو یہ اعزاز عطا کردیا جاتا ہےاور وہ اللہ کا
خاص اور مقرب بندہ بن جاتا ہے،ارشاد باری تعالی ہے"
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي
الصَّالِحِينَ[سورة العنكبوت 9)
ترجمہ:اور
جن لوگوں نے ایمان قبول کیا اور نیک کام کیے انہیں میں اپنے نیک بندوں میں شمار کر
لوں گا.
(10)ہر مسلمان کی طرف سے سلامتی کی دعا ملتی ہے:جب ایک نمازی تشہد
میں کہتا ہے: السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ
الصَّالِحِينَ ترجمہ:ہم پر سلام اور
اللہ کے تمام صالح بندوں پر سلام.
تو
اس کی دعا آسمان وزمین میں موجود اللہ کے ہرصالح بندے کو پہنچ جاتی ہے (صحيح بخاری/6230) .
سبحان
اللہ!!! کتنا بڑا اعزاز ہے کہ صالح انسان کیلئے تمام مسلمانوں کو اپنی نماز میں
سلامتی کی دعاء کی تلقین کی گئی ہے،بہت سارے لوگ دوسروں سے بکثرت یہ کہتے رہتے ہیں
کہ "دعاء میں یاد رکھنا"انہیں چاھیئے کہ وہ اپنی زندگی کو صالح
بنائیں،دعائیں خود ان تک پہونچ جائیں گی،
خاتمہ:اسلام
نیکی کا دوسرا نام ہے،نیکی مسلمان کی پہچان ہے،نیکی کی راہ جنت کی راہ ہے،نیکی سے
دل کو سکون ملتا ہے،نیکی کی توفیق اللہ کی نعمت ہے،اعمال صالحہ اسلام کا سب سے بڑا
پیغام ہے،آج اس کی عظمت واہمیت کو سمجھنا، اس پر عمل کرنا،اس کی دعوت دینا،ہم سب
کی ضرورت ہے،دنیا میں باعزت زندگی کیلئے بھی اور آخرت میں کامیابی اور دخول جنت
کیلئے بھی۔اللہ ہم سب کو نیکی و بھلائی کی زندگی گذارنے کی توفیق بخشے،فرائض
وواجبات ادا کرنے والا اور سنن ومستحبات اور نوافل کا اہتمام کرنے والا بنائے،اور
ہمیں اعمال صالحہ سے محبت کرنے والا اورسدا
نیکی کی راہ پر چلنے والا بنائے اور ہمیں اپنے فضل و کرم سے اپنے صالحین
بندوں میں شامل فرمائے آمین۔
الحمد
للہ الذی بنعمته تتم الصالحات
السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ بفضل للہ تعالی میں بخیر و عافیت ہوں اور امید ہے کہ آپ سب بھی بخیر و عافیت ہوں گے خدمت میں نہایت ضروری عرض ہے کہ آپ کی مساعئی جمیلہ قابل قدر اور لائق تحسین ہے دعوت دین کے تعلق سے جتنی بھی کدوکاوش کی جائے کم ہے لیکن قابل قدر ہے ایک نہایت اہم اور ضروری نکتے کی جانب آپ کی توجہ مبذول کرانے کی عظیم گستاخی کر رہا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ ہندی اور انگلش یعنی دونوں زبانوں میں بھی کچھ نہ کچھ لکھیں اور کم از کم جو کچھ اردو میں بھیجیں انکا ٹرانس لیٹ ہندی اور انگلش میں ضرور سینڈ کریں بس فقط مجھے امید ہے کہ آپ اس پر خاص توجہ دیں گے اور مجھے بھی اپنی نیکیوں میں شامل سمجھیں گے والسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ
ReplyDeleteوعلیکم السلام ورحمت اللہ و برکاتہ آپ ہمارے بلاگ صفحہ پر تشریف لائے،اس کیلئے ہم آپ کے شکر گذار ہیں،اور آپ نے جو مشورہ وہ بے اہم اور قیمتی ہے،اس کیلئے حتی المقدور کوشش کی جائے گی ان شاء اللہ آپ جیسے مخلصین کے تعاون اور مشورہ کی ہمیں ضرورت ہے آپ ہمیں اپنے قیمتی مشوروں سے اسی طرح نوازتے رہیں جزاکم اللہ احسن الجزاء آمین والسلام علیکم ورحمت اللہ و برکاتہ
Delete