نام کتاب:مولانا محمد حنیف ندوی:ایک تعارفی مطالعہ
مصنف:ڈاکٹر سعادت سعید
صفحات:155
تبصرہ نگار:عتیق الرحمن عبید الرحمن سلفی آئی آئی سی یادو نگر ساکی ناکہ ممبئى
⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘⚘
اللہ تعالی جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے،اسے دین کی سمجھ عطا فرمادیتا ہے،اور یہ سمجھ اسے ملتی ہے جسے دین کا علم سیکھنے کی توفیق عطا فرمائے،دین کی سمجھ،خیر کثیر کا کشادہ ترین دروازہ ہے،اسی علم سے ہی تمام بھلائیاں جڑی ہوئی ہیں، اسی لئے ہردور میں امت میں بڑے بڑے اہل علم پیدا ہوئے،اور علم کے نشر واشاعت کیلئے سیکھنے اور سکھانے کو علماء کرام نے اپنا مشن بنالیا،انہیں عظیم اہل علم میں سے ایک نام ہمارے ممدوح کا بھی ہے،یہ مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ کی تعارفی سوانح ہے،آپ کتاب و سنت کے ایک ماہر عالم دین تھے،قلم کے خادم،مصنف ومولف،اور انتہائی خوش مزاج انسان تھے،بےحد ملنسار،اور متواضع عالم دین تھے،اس کتاب میں آپ کی سوانح کے ساتھ ساتھ آپ کی فکری،علمی اور تصنیفی کاموں پر بڑی ہی تفصیل سے بیان کیا ہے،آپ کی شخصیت جماعت اہل حدیث کیلئے اور دوسرے مسلمانوں کیلئے قابل صد افتخار ہے،آپ کے متعلق ایک کتاب محمد اسحاق بھٹی نے بھی ترتیب دی ہے،اور وہ آپ کے رفقاء میں سے ہیں،زیر تبصرہ کتاب میں آپ کی تصنیفات وتراجم کا جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔
حرف اول کے عنوان سے ایک مقدمہ لکھا گیا جس میں آپکے ابتدائی حالات،تعلیم،اساتذہ اور وہ ماحول اور سوسائٹی جس میں پلے بڑھے اس کا مختصر ذکر ہے،آپ ایک مفکر اور فلسفی ہیں،آپ کا مطالعہ دینی،دنیوی،مشرقی اور مغربی علوم تک پھیلا ہوا ہے،آپ قدیم و جدید عربی کے ماہر ہیں،آپ کو تصنیف و تالیف کا بہترین ذوق اور سلیقہ ہے.لیکن مصنف نے یہ کہہ کر آپ کے تذکرے کو روک دیا کہ آپ کی سوانح آپ کے کئی معاصر علماء نے لکھی ہے لہذا وہاں رجوع فرمائیں.
اس کے بعد'' کمند آور انسان'' کے عنوان سے آپ کی ذہانت،شوق وذوق،تعلیمی مہارت،بہترین اساتذہ کی فراہمی وغیرہ موضوعات پر خامہ فرسائی کرکے بہترین تعارف پیش کیا ہے،اس کے بعد یکے بعد دیگرے ان کی جملہ کتابوں پر روشنی ڈالی گئی ہے اور آپ کی کتابوں کا تعارف پیش کیا گیا ہے، یہ کتاب مولانا محمد حنیف ندوی رحمہ اللہ کا علمی تعارف اس قدر اعلی انداز میں پیش کرتی ہے کہ قاري کے دل پر آپ کی علمیت کی دھاک بیٹھ جاتی ہے. اور ایسے مخلص اور محنتی علماء کرام کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں،جنہوں نے اپنے علم نافع کو قلم کے ذریعہ امت مسلمہ کی طرف منتقل کیا،اللہ آپ کے خدمات کو قبول فرمائے، آمین
کتاب کی لنک درج ذیل ہے،آپ یہاں سے یہ کتاب ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں: کتاب کی لنک پیش خدمت ہے:جزاکم اللہ احسن الجزاء آمین
https://kitabosunnat.com/kutub-library/molana-muhammad-hanif-nadvi-aik-taarfi-mutaleah
No comments:
Post a Comment