نام کتاب:فن مضمون نگاری
مولف:مولانا آفتاب اظہر صدیقی
صفحات:114
تعارف:عتیق الرحمن سلفی آئی آئی سی یادو نگر ساکی ناکہ ممبئى
مضمون نگاری ایک عظیم فن ہے،قلمکار اپنی نگارشات کی وجہ سے صدیوں زندہ رہتا ہے،سینے کا علم آدمی اپنے ساتھ لے کر چلا جاتا ہے لیکن تحریریں اہل قلم کو ہمیشہ زندہ رکھتی ہیں،اسی لئے ہردور میں لکھنے کا اہتمام کیاجاتا رہا ہے،آج تو اس کی اہمیت وضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے،جدید وسائل نے لکھنا اور قارئین تک تحریر کا پہونچانا بے حد آسان کردیا ہے،میرے بھی دل میں مضمون نگاری سیکھنے کا شوق پیدا ہوا،تحریر کی عظمت اور افادیت کی وسعت نے مجبور کیا کہ مضمون نگاری کی جائے،لیکن کیسے؟تلاش کرتے کرتے یہ 114 صفحات کی کتاب پی ڈی ایف کی شکل میں مل گئی،بے حد آسان،دلچسپ کتاب ہے،اسے پاتے ہی میں پڑھ گیا ہوں،ایک مبتدی کیلئے وہ تمام رہنمائی اس کتاب میں موجود ہے جس کی ہمیں بنیادی طور پر ضرورت ہے،اور پھر بہترین اسلوب میں موجود ہے،فن مضمون نگاری پر ابھی تک ایسی مفید ومختصر کتاب مجھے نہیں ملی ہے،اگر آپ کو معلوم ہو تو خبر ضرور دیجئے گا،
میری دلی خواہش ہے کہ ہمارے وہ احباب جو مضمون نگاری سیکھنے کی خواہش رکھتے ہیں،وہ اس کتاب کا ایک بار ضرور مطالعہ کریں،اور اپنے شوق کو مہمیز لگائیں،اور اپنی جماعت کے اہل قلم احباب سے بھی گذارش کرونگا کہ وہ نئے اہل قلم طلباء کیلئے اس طرح کی بھی کتابیں لکھیں تاکہ نئی نسل قلمکار بن کر قوم کی خدمت کرسکے،آج سماج کو بہترین مصنف ومولف کی ضرورت ہے لیکن افسوس محرومی ہی ملی،
اللہ تعالی اس کتاب کے مولف،ناشر،معاونین کو جزائے خیر عطا فرمائے،اور کتاب کو صدقہ جاریہ بنائے آمین۔ یہ کتاب کا لنک ہے آپ یہاں سے یہ کتاب ڈاؤنلوڈ کر
https://archive.org/details/FannEMazmoonNigari سکتے ہیں،جزاکم اللہ خیرا
https://archive.org/details/FannEMazmoonNigari سکتے ہیں،جزاکم اللہ خیرا
No comments:
Post a Comment