نام کتاب:رسومات محرم الحرام اور سانحہ کربلا
مولف:شیخ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب حفظہ اللہ
حجم کتاب:115 صفحات
تبصرہ نگار:عتيق الرحمن عبید الرحمن سلفی آئی آئی سی یادو نگر ساکی ناکہ ممبئى
-------------------------------------------------------
محترم قارئین:اسلام کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا نام ہے،یہی وحی متلو وغیر متلو سرچشمہ ہدایت ہے،سلف صالحین اسی راہ پر تھے،صراط مستقیم اسی کانام ہے،دنیا وآخرت کی سعادت اسی میں رکھی گئی ہے،جب جب اس سے انحراف کیا گیا ہے امت پر مصیبتیں آئی ہیں،اللہ کا شکر ہے کہ ہر دور میں ایسے اہل بدعت کے مقابل ماہرین کتاب وسنت کی ایک جماعت رہی ہے جنہوں نے امت کو سنت کی راہ دکھائی ہے ،بدعت سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا ہے،اہل بدعت نے امت کو بدعت کے جس اتھاہ سمندر میں ڈھکیل دیا اور بدعتوں اور گمراہیوں کا جو نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کردیا ہے،ان میں خطرناک ترین بدعت "حب حسین میں غلو" ہے،اور ماہ محرم جو عظمت وحرمت کا مہینہ تھا،سانحہ کربلا کے نام پر اس ماہ کی اسی قدر دھجیاں اڑائی گئی.
محترم قارئین: اس ماہ کی اہمیت اور اس میں ہورہے خرافات کو سمجھنے کیلئے میں نے کتابیں تلاش کرنی شروع کیں،تلاش بسیار کے بعد کچھ کتابیں ملیں،ان سب کو پڑھ گیا،صرف اتنا پتہ چلا کہ یہ ماہ حرمت کا ہے،اور حرمت کے چاروں مہینوں میں سے یہی سب سے زیادہ احترام والا مہینہ ہے،اس کی حرمت آسمان وزمین کی تخلیق کے دن سے ہی ہے،اس میں روزہ رکھنا رمضان کے بعد سب سے افضل ہے، اس میں دسواں دن جسے عاشوراء کہاجاتا ہے وہ خاص اہمیت کا حامل ہے،حق کی صداقت اور باطل کی تباہی کا دن ہے،اسی دن موسی علیہ السلام وبنی اسرائیل کو اللہ نے نجات عطا فرمائی تھی، اور فرعون وآل فرعون کو غرق آب کردیا تھا،آپ پہلے بھی روزہ رکھتے تھے،مدینہ میں بھی آپ نے رکھا،بلکہ فرض قرار دیا،لیکن فرضیت صوم رمضان کے بعد اب یہ مستحب ہے،دس محرم کا روزہ رکھنے سے گذشتہ ایک سال کا گناہ معاف ہوجاتا ہے،اور یہود کی مخالفت کیلئے نو تاریخ یا گیارہ تاریخ کا روزہ بھی رکھنا ہے،
جس کتاب پر تبصرہ مطلوب ہے وہ حافظ صلاح الدین یوسف صاحب حفظہ اللہ کی کتاب ہے جسے دارالسلام نے چھاپا ہے،یہ آپ کے مضامین ہیں لیکن آپنے اضافہ و ترتیب کرکے کتابی صورت دے دی ہے اوراب اپنے موضوع کی بہترین کتاب بن گئی،
آئیے ذرا تفصیل سے گفتگو کرتے ہیں. آپ کتاب کا آغاز یوں فرمایا ہے۔
پہلا باب: *#محرم الحرام ----سن ہجری کا آغاز*
*سانحہ کربلا کا اس کی حرمت سے کوئی تعلق نہیں*
اس باب میں آپ نے اس بات کی وضاحت فرمائی کی کہ اس کی حرمت شریعت کا ایک حصہ ہے اور شہادت حسین کا اس کی حرمت سے کوئی لینا نہیں ہے،کیونکہ دین نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہی مکمل ہوگیا تھا،اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت بہت بعد کی بات ہے،اسی طرح ماتم اور سوگ بھی ناجائز ہے کیونکہ اگر ایسا کرنا جائز ہوتا تو عمر فاروق رضی اللہ عنہ اس کے زیادہ حق دار ہیں لیکن کسی کیلئے بھی اسلام میں جائز نہیں ہے۔
دوسرا باب:عشرہ محرم اور صحابہ کرام کا مطلوب احترام
اس باب میں نے عشرہ محرم میں منعقد کی جانے والی مجالس کو بدعت قرار دیا اور اس بات کو بہت ہی دکھ کے ساتھ بیان فرمایا ہے کہ شیعہ حضرات تو شہادت حسین کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہی ہیں اور صحابہ کو گالیاں بھی دیتے ہیں لیکن یہ اپنے کو اہل سنت کہلانے والے بریلوی یہ بھی انہیں کے نقش قدم پر چلتے دکھائی دیتے ہیں،اور صحابہ کی شان میں گستاخی کرتے ہیں،پھر آپ نےصحابی کی اصطلاحی تعریف بیان کی ہے،اور ہر صحابی کی عزت کو ایمان کا حصہ قرار دیا ہے،اور صحابہ پر جرح کو تباہی سے تعبیر فرمایا.
تیسرا باب:ماہ محرم اور عاشورہ محرم
ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال مثلا نوحہ و ماتم ،مجالس عزاء وغیرہ کو آپ نے "جاہلیت "کے کام قرار دیا،بریلوی بھی شیعوں کی طرح بدعات کرتے ہیں، اور بدعت گمراہی ہے اس سےبچنا چاھیئے، اس کے بعد آپ نے روزہ کی فضیلت بیان فرمائی ہے،اور 9 اور 10 محرم کا روزہ افضل قرار دیا ہے.
*توسیع طعام کی بابت ایک من گھڑت روایت*
اس میں آپ نے ایک روایت جو بہت مشہور ہے اسے موضوع بتایا ہے اور اس کی مختصر تحقیق پیش فرمائی ہے،
چوتھا باب:مذکورہ بدعات و رسومات کی ہلاکت خیزیاں
اس باب میں آپ نے تعزیہ سے متعلق بہت سارے خرافات کا رد کیا ہے، احادیث اور اقوال اور اسی طرح امام بریلویت احمد رضا کی کتابوں سے بھی ان خرافات کی ممانعت پیش کی ہے،تاکہ بریلوی علماء سمجھیں اور عوام کو ان بدعات کے ترک پر آمادہ کریں وفقہم اللہ للخیر .
پانچواں باب:شیعی رسومات کی تاریخ ایجاد وآغاز
اس میں آپ نے تاریخی کتابوں سے ثابت کیا ہے کہ یہ بدعات خیر القرون میں نہ تھے بلکہ 351 ہجری میں معز الدولہ دیلمی نے ایجاد کئے اور طاقت کا استعمال کرکے اسے رائج کیا،
چھٹا باب: اہل سنت کے غور وفکر کیلئے چند باتیں
آپ نے پہلی بات یہ پیش کی ہے کہ کیا معرکہ کربلا حق وباطل کی جنگ تھی یا ایک حادثہ تھا ؟پھر آپ نے دلائل سے ،پوری بصیرت سے سمجھایا ہے اور سمجھنے کی دعوت دی ہے کہ یہ ایک سیاسی معرکہ تھا اور شہادت حسین ایک حادثہ.
یہ باب پڑھنے کے لائق ہے اور اعتدال اور منہج سلف کا مکمل آئینہ دار ہے۔
دوسری بات:اس ماہ میں شہادت حسین کا ذکر کرنا شیعیت کو فروغ دینا ہے، جب دیگر شہداء اسلام کی تاریخیں آتی ہیں تو ہم کچھ نہیں کرتے ہیں اور محرم آتے ہی ہم بھی اسی موضوع پر بولنا اور لکھنا شروع کردیتے ہیں، اور دیگر شہداء کو نظرانداز کردیتے ہیں اس طرح ہم شعوری یا لاشعوری طور پر شیعیت کو فروغ دیتے ہیں.
تیسری بات:"*امام"اور"*علیہ السلام*"استعمال کرنا
یہ دونوں لقب بھی شیعہ کے مخصوص عقائد کی علامت ہیں، لیکن لوگ ان کا بھی خوب استعمال کرتے ہیں،
چوتھی بات:#یزید پر سب وشتم کا مسئلہ
آپ نے بہت ہی عمدہ طریقے سے اس معاملہ کو حل فرمایا ہے اور امام احمد رضا کا مسلک نقل فرمایا ہے کہ وہ سکوت کے قائل ہیں، اس لئے بریلوی علماء کو ذرا سوچنا چاھیئے۔
آپ کے مضامین پرایک بریلوی عالم نے سوالات بھیجا تھا تو آپ نے ان کے جوابات دیئے تھے،وہ سوالات مع جوابات اس کتاب میں موجود ہیں، اور بڑے تشفی بخش جوابات ہیں اور 25 صفحات پر بڑے تفصیلی انداز میں ہیں،
آٹھواں باب: یزید کو رحمہ اللہ کہنا نہ صرف جائز بلکہ مستحب ہے۔
آپ نے امام غزالی کا فتوی نقل کیا ہے اور پوری طرح اس مسئلہ کی بھی وضاحت فرمائی ہے، اور فرمایا کہ یزید مسلمانوں کیلئے ہونے والی دعاؤں میں ازخود شامل ہے، اللهم اغفر للمومنين والمومنات
نوواں باب:غزوہ #قسطنطنیہ کی سپہ سالاری
بعض لوگوں نے یزید رحمہ اللہ کو اس سے محروم کرنے کیلئے مغالطہ کی کوشش کی ہے آپ نے ثابت کیا کہ مغفور لہم کی بشارت کے مستحق آپ ہی ہیں۔
دسواں باب: سانحہ کربلا اور حسین ویزید
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی نظر میں
اس باب میں آپ نے شیخ الاسلام کی کتابوں سے پوری تفصیل نقل فرمادی ہے جو 16 صفحات پر مشتمل ہے، یہ باب بہت ہی عمدہ ہے،
شہادت حسین کے بعد کس طرح امت کو گھیرنے اور گمراہ کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں،
گیارہواں باب:سانحہ کربلا پس منظر اور اہم اسباب
اس باب میں آپ نے بڑی ہی گہرائی سے اس بات کی وضاحت فرمائی ہے کہ کس طرح سے اہل کوفہ نے بلایا اور اور پھر آپ نے اجلہ صحابہ کے سمجھانے کے باوجود سفر جاری رکھا اور کن کن عوامل اور اسباب کی وجہ سے یہ سانحہ وجود میں آیا، اللہ شیخ کو جزائے خیر عطا فرمائے آپ نے اس مسئلہ کو اتنا واضح کردیا کہ مزید کسی اور کتاب کو بڑھنے کی ضرورت نہیں ہے،
بارہواں باب: رسومات محرم --علماء اسلام کی نظر میں
شاہ ولی اللہ محدث دہلوی،حافظ ابن کثیر،شاہ اسمعیل شہید دہلوی رحمہم اللہ کی کتابوں سے اقتباسات نقل کیا ہے اور بتایا ہے کہ ان علماء نے محرم الحرام میں کئے جانے والے یہ سب اعمال بدعت اور مردود ہیں
یہ کتاب اپنے موضوع پر انتہائی جامع ومانع ہے،محرم اور اس سے متعلق تمام مسائل کو سمجھنے کیلئے بے حد مفید کتاب ہے،علماء اور عوام یکساں استفادہ کرسکتے ہیں۔
اللہ شیخ کے علم وعمل میں برکت دے،اور ہمیں استفادہ کی توفیق عطا فرمائے آمین
یہ کتاب آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کرسکتے ہیں۔
No comments:
Post a Comment