نام کتاب:اصحاب کہف اور یاجوج وماجوج
مصنف:امیر الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ
تبصرہ نگار: عتیق الرحمن عبید الرحمن سلفی
(آئی آئی سی، یادو نگر،ساکی ناکہ،ممبئى )
محترم قارئین! سورہ کہف بڑی ہی عظیم سورہ ہے،زمانہ بعید کے چار واقعات کا ذکر کیا گیا ہے، اصحاب کہف اور ذوالقرنین سے متعلق مفسرین کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا،مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ نے اپنی کتاب ترجمان القرآن میں سورہ کہف کی تفسیر کرتے ہوئے ان پر اپنی تحقیق پیش فرمائی،اور بڑے ہی دلنشین انداز میں اپنی بات پیش فرمائی ہے،تفہیم کا اسلوب کتنا عمدہ ہے،اس کا اندازہ آپ مطالعہ کے بعد ہی لگا سکتے ہو ویسے آپ اسلوب پر کچھ کہنے کا اہل نہیں ہوں کیونکہ آپ اسلوب پر بڑے بڑے ادباء نے گفتگو کی ہے،مستقل کتابیں لکھیں ہیں،
# اصحاب_کہف
#ذوالقرنین
# یاجوج_ماجو ج
# سورہ_کہف کی تین بڑی ا ہم بحثیں ہیں،امام الہند مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ نے کیا خوب لکھا ہے،اور کیسی کیسی تحقیقات پیش کی ہیں،یہ کتاب پڑھ کر آپ کو شرح صدر حاصل ہوگا،ان شاء اللہ
تفسیر احسن البیان کا مطالعہ کرتے وقت حافظ صلاح الدین یوسف صاحب حفظہ اللہ نے ذوالقرنین سے متعلق آیات کی تفسیری نوٹ پر مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ کی تحقیق کی طرف اشارہ کیا،اور تعریف بھی فرمائی،اور جب نیٹ پر سرچ مارا تو یہ کتاب مل گئی،ڈاونلوڈ کیا،اور پڑھ گیا،بہت ہی عمدگی اور گہرائی سے آپ نے تحقیق فرمائی ہے،اور آپ کی تفسیر انوکھی اور دل ودماغ کو اپیل کرنے والی ہے،آپ مفسرین پر نقد بھی کرتے ہیں اور ان کی غلطی کو بھی آشکار فرماتے ہیں،سوچا اس عظیم تحقیقی کتاب کا تعارف آپ سے کرادوں،شاید آپ کو فائدہ پہونچے،
کتاب کا لنک پیش خدمت ہے،
http://www.ur.islamic-sources.com/book/%D8%A7%D8%B5%D8%AD%D8%A7%D8%A8-%DA%A9%DB%81%D9%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DB%8C%D8%A7%D8%AC%D9%88%D8%AC-%D9%85%D8%A7%D8%AC%D9%88%D8%AC/
آپ اپنی رائے ضرور دیں،جزاکماللہ خیرا
آپ اپنی رائے ضرور دیں،جزاکماللہ خیرا
No comments:
Post a Comment